بھارتی ہائی کمیشن کی ٹیم کا دورہ لانڈھی جیل

 
0
434

کراچی اگست9(ٹی این ایس) بھارتی ہائی کمیشن کی ٹیم نے کراچی کی لانڈھی جیل کا دورہ کیا اور جیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کے بارے میں کوائف معلوم کیے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے کراچی میں واقع لانڈھی جیل کا دورہ کیا، اس دوران جیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی تفصیلات جمع کیں جس میں ان کی تعداد، بھارت میں ان کے آبائی شہر سمیت صحت سے متعلق معلومات شامل تھی۔

لانڈھی جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن ٹیم کا دورہ معمول کے مطابق تھا۔