برطانوی وزیر اعظم کاپاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد کا خط 

 
0
361

اسلام آباد 9 اگست (ٹی این ایس) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نےپاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم مس تھریسامے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارک باد کا خط بھیجا جس میں انہوں نے عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد ینے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کو پاکستان کا قابل بھروسہ اور قابل اعتبار دوست ملک کہا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو  بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں  گے۔شاہد خا قا ن کی بطور وزارت داخلہ کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کے اس وقت بھی برطانیہ کے ساتھ ان کے تعلقات خوش آئند تھے اور آج بھی مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کے پیشرؤں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا ۔