ریلی کے راستے میں آنےوالی عمارتوں کے مالکان سے حلف نامے وصول

 
0
303

اگست 9(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور روانگی کے لیے نکلنے والی ریلی کے راستے میں آنےوالے مکانات اور دکانوں کے مالکان سے پولیس نے حلف نامے لے لیے ہیں۔

حلف نامے میں اپنے مکان یا دکان کی چھت سے کسی کو شرارت نہیں کرنےدینے کی یقین دہانی مانگی گئی ہے۔

حلف نامے میں ریلی کے راستے پر مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

اپنے مکان یا دکان کوخلاف قانون استعمال کرنے کی اجازت نہ دیئے جا نے کا بھی حلف لیا گیا ہے جس کے بعدپولیس نے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب بلٹ پروف کنٹینر پنجاب ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کنٹینر کےاندر سےخطاب کریں گے۔کنٹینر پر 37 اسپیکر لگائے گئے ہیں جبکہ کنٹینر کی چھت پرخطاب کے لئےکوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔

نوازشریف کےقافلے کے ساتھ جانے کے لئےایمبولینس بھی پنجاب ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔