دہشت گردوں کےخلاف آپریشن، میجر سمیت 4جوان شہید

 
0
369

 اپر دیر:اگست9(ٹی این ایس) اپر دیر کے علاقےتیمر گراہ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میجر سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن شیروٹ کئی، تیمر گرہ میں دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانے پر گزشتہ رات کیا گیا۔

خفیہ ایجنسی کےمیجر علی سلمان اپنی ٹیم کے ساتھ آپریشن کررہے تھےکہ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سےاڑا دیا اور دوسرا خود کش بمبار فائرنگ کےتبادلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

آپریشن کے دوران میجر علی سلمان اور تین جوان شہید ہوگئے، جن میں حوالدار غلام نذیر ،حوالدار اختر ، سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔