پنجاب حکومت کا ریلی کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ راناثنا ء اللہ

 
0
258

 

راولپنڈی 9 اگست (ٹی این ایس ) پنجاب حکومت نے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں روانہ ہونے والی مسلم لیگ ن  کی ریلی کا فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنماء راناثنا ء اللہ نے بتایا کے نواز شریف کی ریلی نہ تو کوئی احتجاج ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف ہے ابھی تک ریلی کے سلسلے میں کسی کو گرفتار یا حراست  میں نہیں لیا گیا یہ ایک پر امن ریلی ہے۔انہوں نے کہا کے ریلی کے انعقاد کا مقصد صرف عوام کا شکریہ ادا  کرنا ہے ۔پنجاب حکومت کے فضائی نگرانی کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ٖفیصلہ بہت اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  فضائی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر میں آئی جی سمیت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریلی کے لیے پنجاب کے ہر ضلعے کے آئی جی سے اجازت لی گئی ہے۔