پی ٹی آئی کے5 اراکین نے پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

 
0
265

تحریک انصاف کے 5 ارکان نے گزشتہ رات وزیراعلی پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلی پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، اور گزشتہ رات اعتماد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
دسری جانب تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ان 5 اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گزشتہ جو اراکین ووٹنگ میں شامل نہیں تھے ان میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں، اور ان ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی کا ریفرنس بھجوایا جائے گا۔