لاہور، تیمرگرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اورحوالداراختر علی کی نمازجنازہ ادا کی کردی گئی

 
0
19964

لاہور اگست 9(ٹی این ایس) تیمرگرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اورحوالداراختر علی کی نمازجنازہ ادا کی کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔

دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر حملہ کیا جس میں میجر علی سلمان شہید ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا ہے،”کہ یہ شہید ہماری قوم پاک فوج کے ادارے اپنے خاندان اور اپنے والد کے لیے باعث فخر ہیں،انہوں نے کہا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”

شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم بھی شامل ہیں۔