میرے قائدنوازشریف کی جانب سے میری حقیر کاوشوں کا اعتراف میراقیمتی اثاثہ ہے:شہبازشریف

 
0
656

لاہوراگست9 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے قائد محمد نوازشریف کی جانب سے میری حقیر کاوشوں کا اعتراف میراقیمتی اثاثہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی ترقی ہی میرا اورمیرے قائدکا مشن ہے اورملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر لمحہ جدوجہدہی میرے قائد اورجماعت کی پالیسی ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور محمد نوازشریف کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اورعوام نے آج محمد نوازشریف کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کااظہار کیا ہے۔