کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: پرویز مشرف

 
0
323

دبئی اگست9(ٹی این ایس) : پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی رائے میں کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے کیا فائدہ ہوگا اس کے حوالے سے وہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ پھانسی کی سزا کے مخالف ہیں اس لیے ان کی رائے میں کلبھوشن یادیو کو پھانسی نہیں دی جانی چاہیئے۔ ایک انسان کی پھانسی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔