پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست،سیریز آسٹریلیا کے نام

 
0
120

دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست ہوگئی جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

برسبین میں دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ میں ندا ڈار 24، بسمہ معروف 21 اور منیبہ علی نے 18 رنز بنائے۔

آسٹریلوی پلیئر ڈارسی براؤن نے 3، انابیل سدرلینڈ اور الانا کنگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ہدف بہت ہی آسانی کے ساتھ بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔