سکندر سلطان نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے: حماد اظہر

 
0
112

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر نے چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ قانون اورآئین کے مطابق استعفے سب کے منظور ہوتے ہیں یاکسی کے بھی نہیں۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکندرسلطان راجا نے الیکشن کمیشن کو ایون فیلڈکی لونڈی بناچھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے یا نہیں۔