لطیف آفریدی قتل کیس؛ ملزم پر دہشت گردی کی دفعہ 7ATA بھی لگادی گئی

 
0
135

سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم پر دہشت گردی کی دفعہ 7ATA بھی لگادی گئی ،ملزم عدنان آفریدی انسداد دہشت گردی جج عامر نزیر کی عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم کو مزید ایک روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ، ملزم کو دو روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا۔
واضح رہے16 جنوری کو لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں قتل کیا گیا تھا،پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔