پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلیاں، کابینہ نے منظوری دیدی

 
0
106

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں، اور وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے پیمرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے، جس کے تحت پیمرا کا دائرہ اختیار گلگت اور آزاد کشمیر تک بڑھایا جائے گا، اور نئے ایکٹ میں ڈس انفارمیشن کی نئی تعریف بھی متعارف ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت لائسنس کو ڈس انفارمیشن نشر نہ کرنے سے مشروط کیا جائے گا،

شکایات کونسل کو مزید طاقتور بنانا شامل ہے۔ کونسل اب میڈیا ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا جات کے معاملات بھی دیکھ سکے گی، پیمرا کے دیگر مسائل حل کرنے کیلئے بھی ایکٹ میں ترامیم شامل کی گئی ہیں۔