چیف جسٹس نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟ فرخ حبیب

 
0
181

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے متعلق رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا بیان سامنے آیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے وکلا مسلسل عدالتی احکامات سے مجھے ٹیلیفون پر بتارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے میرے بتانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کردیے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی توہین کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔