انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

 
0
61

انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکارپاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا،بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے

،فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے،پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیاانڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیںمنصوبے کے تحت بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے

،کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گامنصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی ، ڈی ایس پی پریش نا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے ،منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے ،فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے،پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔