ٹیکسلا :گھر میں گیس لیکج کےباعث آتشزدگی ، 2 بچے جاں بحق

 
0
160

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں بچوں کی والدہ اور دادا شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ سدیس اور 5 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے۔