فواد چودھری کو عدالت پہنچا دیا گیا

 
0
132

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کو عدالت پہنچادیا گیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فواد چودھری کیس کی سماعت ہوگی، پی ٹی آئی رہنما کو عدالتی اوقات شروع ہونے سے قبل عدالت پہنچایا گیا۔

فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن کے ممبران کو دھمکانے پر مقدمہ درج ہے، فواد چودھری پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔