مریم نواز شریف لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

 
0
108

پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج بروز جمعہ 27 جنوری کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر قائد مسلم لیگ نواز ( ن ) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔

مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، جب کہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔