فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

 
0
57

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کا کیس ،عدالت نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔عدالت نے پولیس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔پولیس نے سات روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی