وزیراعظم شہباز شریف سے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

 
0
90

اسلام آباد ؛ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ”نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے گفتگو میں کیا جنہوں نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،
اس موقع پروزیراعظم نے آٹھ مرتبہ عالمی چیمپئن اور چھے مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے جان شیر خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ” آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے; پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ،
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ


”ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں”،
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے اسکواش کے فروغ کے لئے اپنی حالیہ سرگرمیوں کے بارے آگاہ کیا جان شیر خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں. وزیراعظم نے جان شیر خان کی خدنمات کو زبردست میں  سراہا

.