مجھے قتل کرانے کے لیے اب پلان سی بنا یا گیا ہے، زرداری نے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دئیے ہیں، عمران خان کا آصف علی زرداری پر سنگین الزام

 
0
152

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےالزام عائد کیا ہے کہ مجھے قتل کرانے کے لیے اب پلان سی بنا یا جا رہا ہے جس کے پیچھے آصف علی زرداری ہے ، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دئیے ہیں۔ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے طاقتور لوگوں نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی،

مجھے سازش کا پتہ چلا تو ویڈیو بنا کر باہر بھجوا دی، میں نے سازش کرنے والے 4 نام لئے، جو 4 نام لئے ان میں آصف زرداری کا نام بھی آئے گا۔ اب پلان سی بنا ہے جس کا ماسٹر مائنڈ آصف زرداری ہے۔ اس کے پاس چوری کیا گیا بے تحاشا پیسہ ہے، آصف زرداری نے دہشتگرد تنطیم کو پیسے دیئے ہیں، یہ سب مجھے ہرانے اور راستے سے ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہئے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے ذمے دار کون ہیں اور یہ میرے بعد انجوائے نہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو پاکستان میں مہنگائی کی فکر نہیں، آصف زرداری نے عوام کا پیسہ لانچوں کے ذریعے بیرون ممالک بھیجا، پاکستان میں دولت کم ہو رہی ہے جبکہ جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ان کی بیرون ممالک دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے صرف 9 ماہ میں پاکستانی روپے کی قدر 84 روپے گری، موجودہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا، 50 روپے لیٹر مزید مہنگا کرے گی،جو عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو گا، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو فارن ریزروز 16.4 ارب ڈالر تھے جو اب گر کر 3.6 ارب ڈالر رہ گئے۔ صرف 2 روز میں ڈالر کی قدر میں 33 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جن سیاست دانوں کے اثاثے بیرون ممالک ہیں، عوام الیکشن میں ان کو ووٹ نہ دیں، موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے نہیں آئے۔گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافہ ہونے والا ہے، ہمارے دور میں بجلی کا یونٹ 16 روپے جبکہ آج 36 روپے ہے، پہلے آٹا 60، آج 150 روپے کلو ہے۔ آج پیاز اور مرغی کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے۔ ہمارے دور میں ٹیکس وصولی 6 ہزار ارب تھی، آج آمدنی کوئی نہیں، بیرون ممالک سے ڈالر آنے کم ہو گئے، موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے لگے ہیں جو پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات کے تناظر میں سری لنکا اور مصر سے فوج کی تعداد آدھی کرنے کا مطالبہ کیا ہے خدانخواستہ وہ پاکستان سے بھی نہ کردے۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو وہاں پہنچا دیا جہاں قومی سلامتی کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے، بیرون ملک فرار ہونے والوں کو قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں۔فواد چودھری کو صبح 6 بجھے اٹھایا گیا، کیا وہ قومی مجرم تھا؟ کوشش کی جا رہی ہے چوروں کو تسلیم کیا جائے، ایسا کرنے سے پاکستان مزید معاشی مشکلات میں پھنسے گا۔ایسے فاشست طریقےاپنائے جا رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے