ملک کو سیاسی استحکام سے ہی معاشی مشکلات سے نکلا جاسکتا ہے، احسن اقبال

 
0
118

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ

ملک ک کو سیاسی استحکام سے ہی معاشی مشکلات سے نکلا جاسکتا ہے ،ہم چیلنج پر پورا اتریں گے اورملک کواس گرداب سے نکالیں گے۔جمعہ کو گرین لائن ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی برآمدات آئندہ پانچ سال میں 100 ارب ڈالر سے اوپر لے جائیں تو ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، ریلوے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کےلئے کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے اس کےلئے ایم ایل ون کا منصوبہ 2017 میں تیارکیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ہم نے ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بچھانے کا عمل شروع کیا تاہم حکومت تبدیل ہونے کے بعد اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈالا گیا اور آج ہم وہیں سے دوبارہ شروع کررہے ہیں، چین نے اس منصوبے کے تحت بوگیاں تیار کرکے بھجوا دیں تاہم ہم ایم ایل ون کو حتمی شکل نہیں دے سکے، سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل ہیں ، دنیا میں آلودگی میں ہمارا کوئی کردار نہیں لیکن ہمیں 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، موجودہ حکومت گزشتہ دور کی معاشی آلودگیوں کا بوجھ اتار رہی ہے ، ہم چیلنج پر پورا اتریں گے اورملک کواس گرداب سے نکالیں گے۔