ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

 
0
128

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

پاکستان اس وقت گزشتہ 5سال کی کوتاہی بھگت رہا ہے ، کوشش ہے کہ حالات بہتر کرسکیں،ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ۔آج اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ استحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں ، ہمارے دورمیں مہنگائی کی شرح کم تھی، ہم 2016میں دنیا کی 24ویں بہترین معیشت بن چکے تھے لیکن آج پاکستان کی معیشت دنیا میں 47ویں نمبر پر آگئی ہے ، ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا خاتمہ ہوچکا تھا ، وزیر ریلوے نے دوبارہ اس کا آغاز کیا ، ریلوے کا محکمہ جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں ہمیشہ رہنے کے لیے قائم کیا ہے ، بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔