پولیس فواد چوہدری کی رہائشگاہ روانہ،تلاشی لئے جانے کا امکان

 
0
88

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد حسین چوہدری کے گھر کی تلاشی لئے جانے کا امکان ہے۔
فواد چوہدری کو فرانزک لیب لاہور پہنچایا گیا، جہاں ان کا پولی گرافی ٹیسٹ کیا جانا تھا۔تاہم کچھ دیر بعد ہی پولیس انہیں واپس لے کر روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس فواد چوہدری کو ان کی رہائش گاہ لے کر جائے گی، جہاں ان کے گھر میں سرچ آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کے گھر کی تلاشی لے گی۔