ڈی آئی خان: فورسز اور پولیس سے جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک

 
0
159

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جھڑپ ہوئی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد وں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔