ایس ایچ او تھانہ صدرواہ راجہ قاسم کی موثر کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث احسان گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
139

،مسروقہ رقم41ہزار 900روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث احسان گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ احسان،سمیع اللہ اور رحیم شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم41ہزار 900روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے صدرواہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔