فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور ہونے پر عدالت کے باہر کیا نعرے لگے؟

 
0
169

پاکستان کی تاریخ سیاسی اور منفرد نعروں سے بھری پڑی ہے، آج فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور ہونے کے بعد ایک الگ اور نیا نعرہ سننے کو ملا۔

اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کی تو عدالت کے باہر موجود کارکنوں نے نعرے لگائے۔

اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ بھی موجود تھیں جنہوں نے ہاتھ اٹھا کر کارکنوں کا ساتھ دیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنوں کی جانب سے فواد آیا،سواد آیا کے نعرے لگائے گئے۔