الیکشن کمیشن کی طرف سے  حیدر آباد  کے این اے 226 کی حد بندی کا نقشہ جاری نہ  ہونے کے باعث حلقہ میں انتخاب  کھٹائی میں پڑ گیا

 
0
333

نہ امیدرواروں کو پتہ کہ ان کے ووٹر کہاں کہاں ہیں اور نہ ووٹروں کو معلوم کہ ان کے امیدورا  کون

اسلام آباد، جولائی  15 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کی طرف سے  حیدر آباد  کے قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب نمبر 226  کی حد بندی پر مبنی مارک شدہ تقشہ جاری نہ کئے جانے کے باعث  حلقہ میں  انتخابات کے  التواء کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے اس غلطی کو حلقہ کے امیدرواروں اور ووٹرز کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ الیکشن کمیشن کی غفلت  کی نادر مثال ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ کے امیدرواوں اور الیکشن سے وابستہ دیگر   متعلقین کی جانب سے  بار بار طلب کئے جانے کے باوجود   مذکورہ نقشہ  الیکشن کمیشن کے  صوبائی اورضلعی دفاتر میں موجود نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں متعین ذمہ دار عہدیداران کی طرف سے  حلقہ کی حدود کو متعین کرنے والے اس نقشہ کو بنانے میں ناکامی  باعث انتخابی امیدروار انتخابی مہم چلانے سے قاصر ہیں کیونکہ   نہ تووہ جانتے کہ انکے ووٹر کن کن علاقوں میں ہیں اور نہ ہی ووٹروں کو معلوم  ہے کہ ان کے امیدروار کون ہیں۔