ڈپٹی کمشنر کورنگی قرةالعین میمن  کا  ضلع میں  بچت کے نام پر لگنے والے بازاروں میں گران فروشی پر اظہار برہمی

 
0
336

کراچی، جولائی  15 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کورنگی قرةالعین میمن کی صدارت میں ایک اجلاس  منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II غلام عباس میمن کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، سپلائز  بیورو،میو نسپل کمشنر کورنگی شاہد علی خان اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت ۔            اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قرةالعین میمن نے  ڈسٹرکٹ کورنگی میں لگنے والے بچت بازار وں اور ان میں مہنگے داموں اشیاء کی فروخت پر برہمی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ   کورنگی میں  80 فیصد غریب خاندان آباد ہے  اور یہاں جو بچت کے نام پر بازار لگتے ہیں ان میں غیر معیاری اشیاء ،اور اجناس پر قیمتوں کا کوئی کنٹرول نہیں ہے  گرین بیلٹ پر لگنے والے بچت بازاروں کے خلاف سخت اقدام کا حکم جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ  متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے NOC کے بغیر بچت بازار لگانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائ عمل میں لائی جائے گی بچت بازار آرگنائزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ NTN سرٹیفیکیٹ ہولڈر ہو اور ٹیکس پابندی سے ادا کر تا ہو ۔