نیب نے کوآپریٹوسوسائٹی کی زمینوں کی غیر قانونی آلاٹمنٹ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے

 
0
356

ملزمان نے غریب آباد میں واقع اسماعیلیہ ملٹی پرپز کو آپریٹو سوسائٹی کی9 ہزار فٹ رفاعی زمین کو من پسند افراد کو آلاٹ کرکے سوسائٹی کو 75کڑور روپے نقصان پہنچایا: ڈی ڈی نیب رضوان سومرو

کراچی، جولائی  15 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے کو آپریٹوسوسائٹی کی زمینوں کی غیر قانونی آلاٹمنٹ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے سوسائٹی کو 75 کڑور روپے کا نقصان پہنچایا،نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سومرو کے مطابق گرفتار ملزمان میں سوسائٹی کے ڈائریکٹر نظر علی ، چیئرمین اور وائس چیئرمین شوکت حسین،ذوالفقار حسن علی،محمد علی اور سکند ر علی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے غریب آباد میں واقع اسماعیلیہ ملٹی پرپز کو آپریٹو سوسائٹی کی9 ہزار فٹ رفاعی زمین کو من پسند افراد کو آلاٹ کی،یہ زمین پرائمری اسکول،لائبریری اور تفریحی مقاصد کے لئے موجود تھی،جسے کمرشل طور پر آلاٹ کر خلاف قانون کام کیا گیا،ملزمان کی گرفتار ی کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں آئی ہے،احتساب عدالت نے گرفتار ملزمان کو 26 جولائی تک نیب حکام کے حوالے کردیا۔