پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوارشیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ

 
0
398

کراچی جولائی31(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی زیرصدارت پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے امیدوارشیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے عمران خان کی آصف زرداری پرتنقید کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے حمایتی امیدوار شیخ رشید کوووٹ نہ ڈالنے کافیصلہ کرلیاہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے نئے وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار سامنے لانے کافیصلہ کرلیاہے۔تاہم خورشید شاہ یا نوید قمر میں سے کس کووزیراعظم کے انتخاب کیلئے میدان میں اتاراجائے گا۔اس کافیصلہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں کل کیاجائے گا