ایس ایس پی شکارپور کی ہدایت پہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو کچلنے کے لیے شکارپور کے سرحدی اور انٹری پوائنٹس پہ 15 پولیس پکٹس قائم

 
0
363

شکار پور جولائی31 (ٹی این ایس) ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی ہدایت پہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو کچلنے کے لیے شکارپور کے سرحدی اور انٹری پوائنٹس پہ 15 پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدام سکہر لاڑکانہ جیکب آباد اور کندہ کوٹ کشمور سے شکارپور آنے جانے والے گذر گاہوں پہ کیے گئے ہیں تاکہ مجرموں کا گھیراؤ کیا جا سکے،

ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی مہم کے سلسلے میں
چک بچل بہیو  کرن اور  دیگر تھانوں کی حدود سے پولیس مقابلوں کے بعد پانچ لاکھ انعام یافتہ اور 22 مقدمات  میں مطلوب لحاظ جتوئی ولد بالاج پانچ لاکھ انعام سفارش یافتہ اور 15 مقدمات میں مطلوب  جتوئی ولد لشکری . محبوب علی ولد پیر بخش بکھرانی 2 لاکھ انعام یافتہ  20 مقدمات میں مطلوب علی بہر شر ولد جیئل ہدایت اللہ شر ولد خیر محمد . امتیاز شر ولد محمد بشیر  غلام مصطفیٰ ولد ریحان شر   حاجی خان ولد محمد ایوب جاگیرانی.  شیر محمد مارفانی ولد واحد بخش ولد علی محمد مارفانی اسلحے سمیت گرفتار کیے گئے ہیں ایس ایس پی شکارپور عمر طفیل کا کھنا ہے کہ مجرموں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں سرچ آپریشن اور کومبنگ آپریشن نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں بڑی شدت سے تیزی بھی لائی جائے گی۔