وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق غلط خبر منسوب کرنے کا معاملہ، سول سوسائٹی کا جنگ گروپ اور جیو کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

 
0
535

 

اسلام آباد جولائی31(ٹی این ایس)جنگ گروپ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر  فاروق حیدر   سے متعلق غلط خبر منسوب کرنے پر سول سوسائٹی ، پی ٹی آئی کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی نفیسہ شاہ  اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنگ گروپ اور جیو کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز جیو  ٹی وی نے  وزیراعظم آزاد کشمیر  فاروق حیدر کے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا  جس پر  وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے” کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ۔میڈیا اپنی جنگ میں کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچائے ۔چھوٹی نہیں بڑی بات تھی جنگ گروپ کو خبر چلانے سے پہلے پوچھ لینا چاہیے تھا ۔مجھ سے منسوب غلط بیان چلایا گیا بہت تکلیف ہوئی ہے ۔غلط خبرکی وجہ سے بھارتی میڈیا کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا۔میں نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ۔میں عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا ۔میں قائد اعظم کے پاکستان کو مانتا ہوں ۔پریس کانفرنس کا مقصد مجھ سے منسوب خبر کی تردید کرنا ہے ۔ میں نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ۔”

مظاہرین نے جنگ گروپ اور جیو کے خلاف شدید نعرے بازی کی  ان کا کہنا تھا کہ  جنگ اور جیو غدار ہے اور میر شکیل الرحمن نریندر مودی کے ایجنڈے کو لے کر چل رہا ہے۔جنگ گروپ  نے غلط خبر چھاپ کر دنیا  بھر  میں مقیم کشمیریوں کی دل آزاری کی ہے،

مظاہرین نے جنگ گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  غلط خبر چھاپنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور کشمیریوں سے معافی مانگے،انہوں نے  کہا  کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے، مسئلہ کشمیرہمارے ایمان کا حصہ ہے، مخصوص طبقہ خاص ایجنڈے کے تحت ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہےجبکہ کشمیر کی آزادی کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے جانوں کی قربانی دی،

، مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے والے ملک دشمن ہیں غلط خبر کے زریعے یہ تاثر دیا گیا کہ کشمیری پاکستان سے بیزار ہیں

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو پوری قوم بھرپور جواب دیگی، مظاہرین نے کہا کہ  میر شکیل کب تک صحافت کو اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کریگا، مخصوص ایجنڈے کے تحت غلط خبر شائع کر کے میر شکیل الرحمن نے خود کو غدار ثابت کر دیا