اسلام آباد جولائی 27( ٹی این ایس )چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا دس روزہ دورے پر آج ( جمعرات)کوبرطانیہ روانہ ہوں گے، ان کی عدم موجودگی میں عبدالغفار سومرو قائمقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اپنے دورے میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔سردار رضا کی عدم موجودگی میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو آج جمعرات سے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھائیں گے۔