عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

 
0
453

لاہور جولائی 27( ٹی این ایس)نئے تعینات ہونے والے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کر کے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔آئی جی پنجاب کی قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز آمد پر کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کے بعد اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں امن و امان اور محکمے سے متعلقہ امور زیر بحث آئے ۔