لاہور اگست19(ٹی این ایس) باٹا پور پولیس نے واہگہ بارڈ پر ہونے والی پریڈ میں دہشتگردی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ذرائع کے مطابق باٹا پور کے رہائشی رشید نے 15پر پولیس کو واہگہ بارڈ پر ہونے والی پریڈ میں دہشتگردی کی جھوٹی اطلا ع دی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور اطلاع جھوٹی نکلنے پر ملزم رشید کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ۔