ہمیں صوبے کی نہیں مسائل کے حل کی  ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال

 
0
449

 آپ لوگوں کی شکلوں کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ آپ کو الیکشن ہرایا گیا، اتنے پرجوش تو وہ لوگ بھی نہیں جنہیں نشستیں دے دی گئیں: میڈیا سے بات  چیت

، کراچی، ستمبر 02(ٹی این ایس): پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارے مسائل حل کیے جائیں اور وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی شکلوں کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ آپ کو الیکشن ہرایا گیا، اتنے پرجوش تو وہ لوگ بھی نہیں جنہیں نشستیں دے دی گئیں۔مصطفی کمال نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی جتنی مضبوط آج ہے اتنی مضبوط عام انتخابات میں بھی نہیں تھی۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا واقعی کراچی کی آبادی ایک کروڑساٹھ لاکھ ہے۔ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے۔