ایس ایس پی تھرپارکر کی تمام ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز کو جرائم کے انسداد اورانتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدیات

 
0
357

کراچی، جولائی 15 (ٹی این ایس): ایس ایس پی تھرپارکر عمران قریشی نے ضلعہ بھر کے تمام ڈی ایس پیز، اور ایس ایچ اوز کا اجلاس طلب کیا جس میں جنرل الیکشن اور کرائم کنٹرول  سےمتعلق احکامات جاری کیے گئے۔

عمران قریشی  نے ضلع میں امن امان کی صورتحال کی بہتری کو اولین ترجیح دینے پر زور دیتے  اور آئندہ لائحہ عملسے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور SHO’s خودداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں، عوام سے اچھا رویہ رکھیں اور عوام کےلئے وقت نکال کر ان کے مسائل سنیں اور حل کریں.

ا نھوں نے کہا کہ تھانوں کے تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ، پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں.منشیات فروشوں، گیمبلنگ اور آرگنائزڈ کرملنز کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کو ٹریس کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار  کیا جائے، تفتیش بلا  تفرق میرٹ پے کی جائے۔ اسکے علاوہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں سختی سے عمل درآمد کروائیں، لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال، بلو لائٹس، ٹینٹڈ گلاسس، غیر سرکاری نمبر پلٹس، اور کالے  شیشے وغیرہ کے خلاف کاروائی کو تیز کریں .

انھوں نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان  سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے پر بھی زور دیا ۔