کراچی: گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو اہم کارکنان گرفتار

 
0
347

گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے

کراچی، جولائی 15 (ٹی این ایس): کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو اہم کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والوں میں ایم کیو ایم لندن یوسی 26 کے اصغر اور یوسی 21 کے سلمان شیخ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جو گلشن اقبال ٹاؤن میں الیکشن مہم کے سلسلے میں نکالی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں عامر خان، علی رضا عابدی سمیت دیگر امیدوار اور کارکنان شامل تھے۔ الطاف حسین کے حق میں نعرہ لگانے والے متحدہ پاکستان گلشن اقبال ٹاؤن کے ٹاؤن اراکین، یوسی انچارج، ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار شاہد ربی، فیضان، علی رضا عرف سنی، یوسی21 کے انچارج فواد نقوی، متین، معراج صدیقی عرف صنعان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارکنان اصغر اور سلمان شیخ کو حساس اداروں نے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔