عمران کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا، کائرہ

 
0
104

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر دہشت گردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، نفرت نہیں، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں۔