پی ایس یل 8 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ شامل نہیں

 
0
139

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس، ڈینی موریسن، عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثناء میر اور ڈیرن گنگا  پینل کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، ڈومینک کارک، ورنن فلینڈر، سکندر بخت، مرینہ اقبال اور طارق سعید بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے لیے پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کمنڑی پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔