معروف پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گزشتہ سال عروج آفتاب نے اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
عروج آفتاب نے رواں سال میں گریمی ایوارڈز کے اسٹیج پر اپنا گانا ’اُدیھرو نا‘ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اُنہوں نے اسٹیج پر اپنا یہ گانا موسیقار انوشکا شنکر کے ساتھ مل کر گایا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ گریمی ایوارڈز کے لیے’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں نامزد بھی تھیں لیکن اس سال کے ایوارڈ تقریب میں وہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
عارف آفتاب پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت بن چکی ہیں ان کے ہٹ گانوں میں عنایت، اُدھیرو نا، محبت، لاسٹ نائٹ اور دیگر کئی گانے شامل ہیں۔
اُنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں آخری گانا ’محرم‘ گایا تھا جسے عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔