کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب ،10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا

 
0
123

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا

اجلاس آج طلب کرلیا،10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ جس میں گلگت بلتستان کے لئے گندم پر سبسڈی پر بات ہوگی، پیراسیٹامول کی ری ٹیل پرائس میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے،18 نئی دواوں کی قیمتوں کے تعین پر بھی غور کیا جائیگا ، جبکہ قیمتوں میں اضافے کی سفارش ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کرے گی۔