وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ زلزلے سے بہت جانی و مالی
نقصان ہواہے، ترکیہ ہمارا دوست ملک ہے ،مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک عوام بہت جلد صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ان مشکلات سے نکلیں گے، پاکستان کے عوام ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،، جہاں تک ممکن ہوسکا ہم اپنی مدد سے دریغ نہیں کریں گے ۔آج وزیراعظم شہبازشریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں وہ ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ زلزلے سے بہت جانی و مالی نقصان ہواہے، خواہش ہے ترکیہ زلزلہ زدگان کی بہترین امداد کریں، ترکیہ پاکستان کا دوست ملک ہے ،مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات ترکیہ زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے میں حصہ لیں،یقین ہے ترکیہ اور شام جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترکیہ کی 100سالہ تاریخ میں میں سب سے بدترین زلزلہ ہے ، اس زلزے کے باعث ترکیہ اور شام کے ہزاروں لوگ جاں بحق اور لاکھو ں بےگھرہوگئے ہیں،ترکیہ شام زلزلے میں ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، ترکیہ اور شام زلزلے کے جو مناظر سامنے آرہے ہیں وہ دل ہلادینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،جس دن زلزلہ ہوا ترکیہ صدر سے ٹیلی فون پر اظہارافسوس،تعزیت اور ہمدردی کی، ترکیہ صدر کو مدد کی پیشکش اور مشکل میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی،پاکستان میں جب ہولناک زلزلہ آیا تو ترکیہ صدر خود آئے تھے،ترکیہ صدر نے پاکستانی زلزلہ زدگان کو مکانات کی تعمیر ،اشیاخورونوش اور ہر طرح کی مدد کی ،ترکیہ حکومت اور نمائندوں کو یقین دلاتے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکا اپنی مدد سے دریغ نہیں کریں گے، ترک عوام صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ان مشکلات سے نکلیں گے۔