آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق 2023 کا آغاز کردیا گیا

 
0
97

 پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی بحری امن مشق 2023 کا آغاز ہوگیا،

امن مشق میں 50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیراہتمام 8 ویں کثیر القومی بحری امن مشقوں میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندگان بحری اثاثوں ، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں، امن مشق 14 فروری تک کراچی میں جاری رہیں گی۔تقریب کے دوران امن مشق میں شامل 50 ممالک کی پرچم کشائی بھی کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی تھے، تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔سربراہ پاک بحریہ محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن مشقوں میں 50 ملکوں کے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امن، ہم آہنگی اور استحکام کیلئے آگے بڑھنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان مشقوں کا مقصد علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے، بحری مشق کا مقصد شامل ممالک کے درمیان ہم آہنگی، امن کا فروغ ہے، امن مشقوں کا مقصد خطے کا بحری استحکام، مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور مثبت تصور کو اجاگر کرنا بھی ہے،پاک بحریہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے ہر اول دستے کا کام کرتی رہی ہے، میری ٹائم سکیورٹی کو غیرروایتی خطرات کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی نے سمندری ماحول پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں،امن مشق ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہیں، پہلی 2007 میں منعقد ہوئی تھیں، ہرخطے سے بحری فوج کو اکٹھا کرنا پاکستان بحریہ کا بڑا اعزاز ہے۔