آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ،170 ارب روپےکے ٹیکس لگانے ہوں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

 
0
134

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا

موجودہ حکومت اس پر عمل کررہی ہے ،آئی ایم ایف سے ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دہانی بھی کرادی ہے ، انرجی سیکٹر میں اصلاحات لائیں گے، ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر نظرثانی کریں گے،کوشش ہے کہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 370 ارب سے 400 ارب روپے کیا جائے گا۔پیر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی ۔آج آئی ایم ایف سے مذکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سےمذاکرات ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن چلا گیا ، 10دن بات چیت ہوتی رہی،گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے، ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کررہےہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے ، حکومت اور معاشی ٹیم معاہدے پر پوری تگ و دو سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ بھی ہوگی، مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیاہے ،پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ بھی طے کیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے تحت 170 ارب کے ٹیکس لگانے ہوں گے، انرجی سیکٹر میں اصلاحات لائیں گے، ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر نظرثانی کریں گے ،نئے ٹیکسز کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا، اب اس حوالے سے آرڈیننس یا بل لانا ہے یہ معاملات دیکھیں گے ،انرجی سیکٹر میں اصلاحات ہیں وہ کابینہ کے ذریعے طے ہوئی ہیں اس پر عمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں ملک میں معاشی تباہی ہوئی، اب ان چیزوں کو ٹھیک کرنا ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں اختتام پر پہنچی، ہم کوشش کریں گے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کریں، دو یا تین میٹنگ کے بعد ایک اعشاریہ 2 ارب روپے ریلیز ہوجائیں گے، ہم پیٹرول پر 50 روپے بڑھانے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دورہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل ہوا، بجلی اور گیس کے نقصانات ختم کریں گے، گیس کے گردشی قرضے میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا ، کوشش ہے کہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 370 ارب سے 400 ارب روپے کیا جائے گا۔