پاکستانی سیاست میں خواتین کی بامعنی شرکت ،ہمت اور بہادی کی ایک داستان ہے،پرویز اشرف

 
0
97

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خواتین پارلیمنٹرینز کی قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو خواتین پارلیمنٹرینز کی قومی کنونشن میں خوش آمدید کہتا ہوں، وومن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کنونشن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹرینز نے خواتین کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹرینز ملک میں صنفی تفریق کو ختم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں خواتین پارلیمنٹرینز کا کردار انتہائی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، خواتین پارلیمنٹرینز ملک میں امن کے قیام اور جمہوری روایات کی مضبوطی کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں ہماری خواتین کی بامعنی شرکت ہمت اور بہادی کی ایک داستان ہے ، ہماری خواتین رہنماؤں نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ملک میں آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی سب سے بااثر آواز تھی ،

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کسی بھی اسلامی جمہوری ملک کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، ہماری خواتین پارلیمنٹرینز میں ہر طبقے ، مذہب اور نسل کی نمائندگی موجود ہیں ،پاکستان سے صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کی لیڈرشپ کے رول تک سفر طویل ضرور ہے نا ممکن نہیں ،

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میں خواتین کا سیاست میں بامعنی شرکت اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا داعی ہوں ،محترم بینظیر بھٹو خواتین کی لیڈر شپ کے طور پر ہمارے لیے رول ماڈل ہیں،خواتین کو بااختیار بنانے میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار شامل ہے،خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھوں گا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ وویمن پارلیمانی کاکس کا خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،