سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج

 
0
103

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کردیں۔

منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئیں۔منحرف اراکین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت میں پنجاب کے انتخابات کا بھی ذکر ہوا۔

چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا؟، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے ؟۔

اس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، گورنر سے ملاقات کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے، معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر سے کیوں مشاورت کر رہا ہے؟، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے