وفاق میں نگران حکومت کے بغیر صوبائی الیکشن متنازع ہوسکتے ہیں،رانا ثنااللہ

 
0
112

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے اور وفاق میں نگران سیٹ اپ نہ ہوا تو الیکشن متنازع ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نےکہا کہ آئین میں الیکشن کےلیے 90 دن کا ضرور ذکر ہے لیکن فری اینڈ فیئر الیکشن بھی آئین کا تقاضا ہے، دو اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے اور وفاق میں کیئر ٹیکر سیٹ اپ نہ ہوا تو الیکشن متنازع ہوسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہارنے کی صورت میں عمران خان ہم پر الزام لگائیں گےکہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اور انہوں نےاثرو رسوخ استعمال کیا، اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، نیا الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کے نئے دھرنے اور افراتفری کا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معاملہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے درمیان ہے، الیکشن کمیشن نظر ثانی کا کہہ سکتا ہے اور الیکشن بھی کراسکتا ہے، ہماری رائے ہےکہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، شفاف الیکشن میں کوئی چیز حائل ہے تو اس کا تدارک کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیریان کیس میں عمران خان کو نا اہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے، توشہ خانہ کی گھڑیاں کیامسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ چوری کریں، جعلی رسیدیں بنائیں، یہ سب عمران خان کا اپنا کیا دھرا ہے