مریم نواز کا میڈیا سیل عدالتوں کیخلاف مہم چلا رہا ہے،فواد چوہدری

 
0
105

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کھلے عام اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، حیران ہوں کسی ادارے نے ایکشن نہیں لیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چھوٹی سی بات پر فوری نوٹس لے لیا جاتا ہے، مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں مگر کوئی ادارہ ایکشن لیتا نظر نہیں آتا ، مریم نواز کا میڈیا سیل عدالتوں کیخلاف مہم چلا رہا ہے۔اس حکومت نے الیکشن نہیں کروانے، انتخابات عوام کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کو طے کرنا ہو گا پاکستان کو کیسے چلانا ہے، آئین پر اتفاق رائے نہ رہا تو موجودہ سیاسی بحران بہت بڑا ہو جائے گا